میلبورن 27جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے۔ٹیم کے کپتان ا سٹیو سمتھ چوٹ کی وجہ سے اس دورے کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔اسمتھ کو یہ چوٹ پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہوئے ون ڈے میچ کے دوران لگی،وہ فیلڈنگ کے دوران اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی جانب سے یہ معلومات دی گئی۔واضح رہے کہ تین میچوں کی چیپل-ہیڈلی ون ڈے سیریز کے میچ 30جنوری سے پانچ فروری تک ہونے ہیں۔معلومات کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ سٹیو کو لگی چوٹ انجری ہوئی ہے۔ابتدائی جائزوں کے مطابق انہیں 7 سے 10دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس کے بعد وہ پھر سے پریکٹس شروع کر سکتے ہیں تاکہ اگلے ماہ ہندوستان کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز تک فٹ ہوسکیں۔اسمتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لئے یہ ایک جھٹکا کی طرح ہے،فیلڈنگ کرتے وقت مجھے ٹخنوں میں کچھ عجیب سا لگا،اسے لے کر میں تھوڑا سا پریشان ہوں،اس سے پہلے میں کبھی بھی ایسی چوٹ سے نہیں جوجھا،انہیں لگتا ہے کہ یہ صرف ایک طرح کی موچ ہے لیکن میں کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتا،مجھے یقین ہے کہ دبئی میں پریکٹس کرنے کیلئے فٹ ہوجاؤں گاتاکہ ہندوستان دورے پر ٹیسٹ میچ میں کھیل سکوں۔کپتان کے زخمی ہونے سے آسٹریلیا سلیکٹرزکے سامنے نیوزی لینڈکے دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے کو لے کر چیلنج کھڑا ہو گیا کیونکہ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے ہی نیوزی لینڈ کے دورے سے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ ہندوستان دورے کے لئے مکمل طور پر تیار ہو پائیں۔